MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی توپ نہیں، شیخ رشید کا حکومت پر طنز

1 183

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی توپ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے، سعودی عرب اور چین نے حکومت کو جھنڈی کرا دی ہے، دونوں ممالک معاشی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار 3 ماہ تک مذاکرات مکمل نہیں کرا سکے، ڈالر 200 کا کرنے آئے تھے 300 روپے کا کر دیا۔ مئی تک ٹھنڈی چھاوں میں بیٹھیں، اجلاس اپریل تک مؤخر ہو گیا۔ انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہے جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کی جلد واپسی سے متعلق مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے متعدد دعوے سامنے آئے تاہم کارکنان کی جانب سے شدید انتظار کے باوجود تاحال وہ پاکستان نہیں لوٹے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ انہوں نے کبھی جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.