MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معافی مانگیں یا بُرے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں، بھارتی گینگسٹر نے سلمان خان کو دھمکی دیدی

1 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) گینگسٹر لارنس بشنوئی ، جو اس وقت قتل جیسے متعدد سنگین الزامات میں جیل میں قید ہیں، نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قتل کو زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے جیل میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگیں یا بُرے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں کیونکہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

- Advertisement -

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گینگ کے لیڈر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو مندر میں جا کر معافی مانگنی چاہیے۔ ابھی میں غنڈہ ’نہیں‘ ہوں مگر سلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا۔ میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سیکورٹی ہٹنے کے ساتھ ہی ان کا قتل کردوں گا۔مذکورہ بالا انٹرویو میں بشنوئی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سلمان کو چار پانچ سال سے مارنا چاہتے ہیں۔ بشنوئی نے سلمان خان کو مغرور بھی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا بھی سلمان خان جیسا ہی تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں لارنس نے سلمان خان کو کالے ہرن کا شکار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور عوام کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ گینگسٹر نے کہا تھا کہ معافی مانگیں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں۔ انہوں یہ بھی کہا تھا کہ بچپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینسٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.