تحریک عدم اعتماد عوام کو اس نااہل حکومت سے نجات دلائےگی،مولانا حیدری
کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفو ر حیدری جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد روزی خان اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈوکیٹ حاجی میر حفیظ المک مینگل حاجی میر محمد عثمان بادینی ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی
- Advertisement -
مولانا محمد طاہر توحیدی میر حشمت لہڑی سردار احمد خان شاہوانی مولانا محمد اکبر مینگل حاجی حبیب اللہ پر کانی مولانا حاجی وزیر محمد بریچ حاجی شبیر احمد کرد مولانا محمد صدام حسین مینگل قاری سلطان محمد نے کہاکہ حکومت ناکام ہوگءقوم اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑی ہو پی ٹی آئی حکومت بحرانوں کی ماں ہے
حکومت نے ظلم و ناانصافی کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے ?قوم کو جلد سلیکٹڈ سے چھٹکارا ملنے والا ہے انہوں نے کہا کہ نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیامہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ تنگ آگئے ہیں سلیکٹیڈ حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے
[…] (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا ہے کہ جمعیت سیاسی مذہبی جماعت ہے مسائل کو اجاگر […]