انصاف کے لیے آواز بلند کرنے والے مقامی صحافی راشد جاوید راٹھور پر نذیر احمد چوہان کے گارڈز کا بہیمانہ تشدد
لاہور (مسائل نیوز )محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے سیکرٹری آفس میں انصاف کے لیے جانے راشد جاوید راٹھور پر نذیر احمد چوہان کے گارڈز کا بہیمانہ تشدد ۔مقامی صحافی وصدر الفتح ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ اشرفی ٹاؤن راشد جاوید راٹھور کے مطابق اشرفی ٹاؤن رائے ونڈ روڈ پر واقع ہاؤسنگ سکیم کے مالک نذیر احمد چوہان نے مکینوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے ہوۓ ہیں اور پرانے الاٹیوں کو مجبور کر کےانکے گھروں اور پلاٹوں کو اونے پونے داموں لے کر نٸی سوساٸٹی کے نام پر مہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو لوگ فروخت نہیں کررہے ان پر بے پناہ تشدد کیا جاتا ہے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں گھروں کے سامنے ہواٸی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلایا جاتا ہے چند روز قبل مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر چوبرجی لاہور میں محکمہ ہاؤسنگ کے آفس میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،اغواہ کرنے کی کوشش کی اور مجھے درخواستیں واپس نہ لینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور میرے اوپر تشدد کی ویڈیو بنا کر واٸرل کی تاکہ کسی بھی اور الاٹی کو قانونی کارواٸی کی جرات نہ ہو محکمہ ہاؤسنگ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرمجھے اور ساتھیوں کو نذیر احمد چوہان کے گارڈز سے بچاتے ہوئے اغواء کی کوشش ناکام بنایا اور اس دوران نذیر چوہان کا پرسنل کیمرہ مین زیشان جو کہ اس سارے وقوعہ کی ویڈیو بناتا رہا موقع پر موجود لوگوں نے اس کو پکڑ لیا لیکن نزیر چوہان اپنے گارڈز کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اسی دوران 15 پر کال کرنے پر تھانہ مزنگ چونگی لاہور کی پولیس حسبِ معمول موقع پر پہنچ گئ لیکن تاحال ابھی تک نزیر چوہان کے خلاف تھانہ مزنگ چونگی میں ایف آئ آر کا اندراج نہیں ہو سکا مقامی صحافی وصدر الفتح ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ اشرفی ٹاؤن راشد جاوید راٹھور نے اپنی اور اپنی فیملی کی جان بجانے کیلٸے اپنے گھر کو تالے لگا کر کسی رشتہ دار کے گھر پنا لے رکھی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان آرمی چیف پاکستان، وزیراعلی پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ہمیں نذیر احمد چوہان کے ظلم وستم سے بچایا جائے اور ہمیں انصاف دلاتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوٸے جانی ومالی تحفظ دیا جاۓ