کوئٹہ , طوفانی بارش کے باعث کچے مکانات کی چھتیں گر جا نے سے 2خواتین جاں بحق متعددافراد زخمی
کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ میں طوفانی بارش کے باعث کچے مکانات کی چھتیں گر جا نے سے 2خواتین جاں بحق متعددافراد زخمی ہو گئے۔مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میرضیااللہ لانگو کے مطابق پیر کو کوئٹہ میں طوفانی بارش کے باعث کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ لنک بادینی کے قریب کچے مکانات کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، میرضیااللہ لانگو کے مطابق پی ڈی ایم اے کا عملہ متاثرین کے لئے امداد کے لئے پہنچ گیا ہے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،میر ضیااللہ لانگو نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیااللہ لانگو نے شہر کے مختلف کا علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال جائزہ بھی لیا۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) دبئی میں ہونیوالے ایکسپو 2020سے سعودی عرب کی خواتین ڈی جے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔دبئی میں منعقد […]