بلوچ طلبہ کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کا اثر اقتصادی ترقی پرپڑے گا،صادق سنجرانی
اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبہ تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس کا اثر ملک کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی پر پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سیکرٹری وزارت انسانی حقوق افضل لطیف کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران سیکرٹری وزارت انسانی حقوق افضل لطیف نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بلوچ طلبہ کے مسائل کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور خصوصی طور پر بنائے گئے کمیشن کے کام اور اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ہدایت دی کہ کمیشن کی رپورٹ کوحتمی شکل دینے کیلئے مشاورتی عمل کوتیزکیاجائے تاکہ بلوچ طلبہ کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور اس کیلئے طلبہ کے ان جائزمسائل کا حل انتہائی اہم ہے جو انکو اس بنیادی حق تک رسائی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
- Advertisement -
[…] آباد، کوئٹہ (مسائل نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے نوجوان […]