MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی شہری کتے کو بچانے کے لیے جنگلی ریچھ سے لڑ پڑا، ویڈیو وائرل

1 306

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پالتو کتے کو بچا لیا۔امریکا سے تعلق رکھنے والے شہری کے گھر میں ریچھ داخل ہوا اور تین پالتو کتوں میں سے ایک کو لے جانے کی کوشش کی جس پر مالک نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کتے کو بچا لیا۔

- Advertisement -

مالک نے فوراً اپنے کتے کو پکڑا اور ریچھ کو بھگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کتے کی جان بچ گئی اور جنگلی جانور کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔مذکورہ شخص نے بتایا کہ جیسے ہی ریچھ نے کتے کو اپنے جبڑے میں دبایا تو میں نے اسی لمحے اپنے جانور کو پکڑ لیا اور خود کو ریچھ کے سامنے پیش کیا

تاکہ وہ کتے کو چھوڑ کر مجھ پر حملہ آور ہو۔امریکی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں خصوصی جال کا حصار لگائے گا تاکہ پھر سے کوئی ریچھ گھر میں داخل نہ ہوسکے۔خیال رہے کہ کتے کو بچانے کے چکر میں مذکورہ شہری کے جسم پر معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں دوران نماز مسلم طلبہ سے ناروا سلوک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.