MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ْالیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوا تو 32 لاکھ ووٹرز رائے دہی سے محروم رہیں گے

0 464

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوا تو 32 لاکھ ووٹرز رائے دہی سے محروم رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہونے کی صورت میں اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے۔

- Advertisement -

سینیٹر شبلی فراز نے ممبر قومی اسمبلی نورین فاروق ابراہیم کے سوال پر تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کروایا ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوئی تو 32 لاکھ خصوصی افراد ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی تک ای وی ایم میں نابینا افراد کے لیے بریل سسٹم موجود نہیں ہے، اگریہ سسٹم بنانا ہے تو الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں دوبارہ ہدایات دینا ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر معذور افراد کیلئے ریمپ کی سہولت بھی موجود نہیں ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.