MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوورسیز پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت سے بہت خوش، دھڑا دھڑ پیسہ بھیج رہے ہیں،غریدہ فاروقی کادعویٰ

3 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)معروف صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت سے بہت خوش ہیں اور دھڑا دھڑ پیسہ بھیج رہے ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ڈالر 200 روپے پر پہنچ گیا !!!جس پر ایک صحافی شہزادنوید نے جواب دیا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے اب انکو ایک ڈالر کے بدلے میں 200 روپے ملیں گے
صحافی کے اس ٹویٹ کے جواب میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی تو وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت سے بہت خوش ہیں۔ کہتے ہیں ووٹ کا حق ملے نہ ملے، نوٹ مل رہے ہیں ڈالر کے بدلے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اسی لئیے شہباز حکومت کے ایک ماہ میں عمران خان دور سے بھی زیادہ، تاریخی زرِمبادلہ پاکستان بھیجا ہے۔یادرہے کہ اپریل میں پاکستان کا ماہانہ غیر ملکی زرمبادلہ تاریخ میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل 2022ء میں بیرون ممالک مقیم کارکنوں کی طرف سے3.1 ارب ڈالرکی ترسیلات پاکستان آئیں۔ 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات اب تک پہلی مرتبہ ملک میں آئی ہیں۔عمران خان کے اقتدار کا خاتمہ 9 اپریل کو ہوگیا تھا جس کے بعد شہبازشریف وزیراعظم بنے لیکن غریدہ فاروقی نے اس کا کریڈٹ بھی شہبازشریف کو دینے کی کوشش کی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےمرکزی رہنما ڈاکٹر […]

  3. […] انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوادچودھری کے سینئر صحافی غریدہ فاروقی کو اہم پیغام پہنچا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.