مون سون کے بارشوں اور سیلاب نے ایک مرتبہ پھر ہزارہ ٹاون میں تباہی مچادی ہیں،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز) سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ مون سون کے پانچویں اسپیل میں جاری بارشوں اور سیلاب نے ایک مرتبہ پھر ہزارہ ٹاون میں تباہی مچادی ہیں، بارشوں کے تھمنے کے بعد رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کی صفائی اور امدادی کاررائیوں میں مصروف دوسری جانب PDMA حکام غائب، جبکہ سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ سیلابی ریلوں کی وجہ سے متعدد گھر منہدم جبکہ کچے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے کے بعد اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہی۔ سیلاب متاثرین نے انہیں بتایا کہ ابھی تک کوئی حکومتی رکن اور نہ ہی PDMA حکام نے انکی داد رسی کی، جبکہ PDMA حکام کی جانب سے بھی امدادی کارروائیوں کا آغاز بھی تاحال نہ ہوسکا۔ صوبائی حکومت اور PDMA حکومت سیلاب متاثرین کے مسئلہ کو فی الفور حل کریں۔ کاشف حیدری نے کہا کہ PDMA حکام صرف اپنی فوٹو سیشن کیلئے پہنچ جاتے ہے جبکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کی صفائی اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی بھی اخباری بیانات اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے جبکہ سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے 24 گھنٹے گزرنے کے باجود متاثرین کی دادرسی نہ ہونا، بجلی کی بندش اور امدادی کاررائیوں کا آغاز نہ ہونا صوبائی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد بے گھر اور بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مخیر حضرات اور صاحب اسعتاعت افراد سے اپیل کی کہ سیلاب اور بارشوں کیوجہ سے اپنی گھروں سے بے گھر ہونیوالے افراد اور دیگر غرباء کا خاص خیال رکھے۔ اور حکومت بلوچستان بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کریں۔
[…] (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے آئے روز بنیادی سہولیات […]