MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت سے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی تفصیلات طلب جانتے ہیں آگے سے حکومتی وکیل نے عدالت کو کیا جواب دیا؟

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی ۔

- Advertisement -

عدالت عالیہ میں جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں سوال کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ سے آج تک کس کس نے تحائف وصول کیے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت سے تحائف وصولی کی تفصیلات طلب کی جائیں۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی معلومات خفیہ ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جب ٹیکس ریٹرنز میں تحفہ ظاہر ہو گیا تو پھر کیسے خفیہ رہ سکتا ہے؟ ،آپ تفصیلات پیش کریں عدالت طے کرے گی کہ خفیہ ہے یا نہیں۔عدالت نے توشہ خانہ سے خریدنے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 16جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.