حج درخواست میں غلط معلومات درج ہوگئی ہیں تو گھبرائیے مت، وزارت نے حل بتا دیا، جانئے مکمل طریقہ
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزارتِ مذہبی امور نے 2026 کے سرکاری حج پروگرام میں شامل عازمین کے لیے اہم اعلان کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق اگر کسی عازمِ حج کو اپنی درخواست میں درج معلومات کی درستگی کرنی ہو سوائے شناختی کارڈ نمبر اور حج پیکج کے تو وہ یہ عمل 27 اکتوبر تک متعلقہ بینک برانچ سے مکمل کر سکتا ہے۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق وہ عازمین جنہوں نے آن لائن درخواست دی تھی، انہیں معلومات میں ترمیم یا تصحیح کی سہولت دوسری قسط کے دوران فراہم کی جائے گی۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اگر کسی درخواست گزار کو شناختی کارڈ کی تصحیح یا گروپنگ میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو وہ اپنی تحریری درخواست وزارتِ مذہبی امور کے آئی ٹی سیل، کوہسار بلاک، پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد کے نام ارسال کرے، یا پھر اپنے مقامِ روانگی کے متعلقہ حج افسر کو ای میل کر سکتا ہے۔
علاقائی دفاتر سے رابطے کے لیے درج ذیل ای میلز اور فون نمبرز فراہم کیے گئے ہیں:
- Advertisement -
کراچی، سکھر: adhcc1@mora.gov.pk / 051-9205827
لاہور، رحیم یار خان: adhcc2@mora.gov.pk / 051-9203910
ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد، سیالکوٹ: adhcc3@mora.gov.pk / 051-9201564
اسلام آباد: adhcc4@mora.gov.pk / 051-9207134
وزارت نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام ضروری تصحیحات مکمل کر لیں تاکہ آئندہ مرحلے میں کسی قسم کی تاخیر یا دقت پیش نہ آئے۔