پاک فوج کی جوابی کارروائی نے طالبان کو دہلا دیا! سعودی عرب اور قطر نے تحمل کی اپیل کردی
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے بعد سعودی عرب اور قطر نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی جھڑپیں اور فائرنگ باعثِ تشویش ہیں۔ سعودی عرب نے زور دیا کہ دونوں ممالک صبر، تدبر اور بات چیت کا راستہ اپنائیں تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب خطے میں امن کے لیے ہر بین الاقوامی اور علاقائی کوشش کی حمایت جاری رکھے گا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی اور افغان عوام کو پائیدار امن اور خوشحالی نصیب ہو۔
- Advertisement -
اسی معاملے پر قطر نے بھی اپنے ردِعمل میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کو کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی ذرائع اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، کیونکہ یہ تنازعہ خطے کے امن پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
قطر نے بھی امن استحکام اور دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کئی اہم افغان چوکیاں نشانہ بنائی تھیں جس کے نتیجے میں طالبان اہلکار پسپا ہو کر لاشیں اور چوکیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔