MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نسل نو کی تعلیم و تربیت مستند اور جید اساتذہ کی مرہون منت ہے : کور کمانڈر بلوچستان

0 459

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بیوٹمز یونیورسٹی میں بلوچستان کے اساتذۀ کرام کے لئے ہفت روزہ تربیتی پروگرام “سفر معلم” کا آغاز ہوا جس میں بیوٹمز انتظامیہ، اساتذۀ کرام اور وائس آف بلوچستان کے منتظمین نے شرکت کی کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل آصف غفور نے شرکاء سے خطاب میں یونیورسٹی اور موجود دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ اساتذۀ کرام اور ڈاکٹرز زندگی کے انتہائی مقدس اور قابل قدر پیشے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز قوم کے لۓ مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اساتذۀ کرام کو قوم کی تشکیل اور کردارسازی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ اسی لیۓ قرآن میں پہلا حکم اقرأ نازل ہوا۔ جسکا مفہوم ھے پڑھ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام، بالخصوص ابتدائی ایجوکیشن کے معلمین کا کسی بھی قوم کی تعلیم و تربیت میں اور مستقبل کے معماران کی تشکیل میں انتہائ اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ انسان کی پرورش کے ابتدائی ایام میں جو سوچ اور تعلیمات کا درس اساتذۀ کرام دیتے ہیں وہی فکر وفہم، تعلیمات اور اقدار آگے بڑھ کر انکی شخصیت سازی میں کارفرما ہوتے ہیں۔ طلباء کی تدریسی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی روحانی، مذہبی اور معاشرتی تربیت اساتذہ کرام کی اؤلین ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی فیصلہ سازی، ترقی، مسائل کے خاتمے میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔ دور جدید اساتذہ کرام سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ نسل نو کو حقیقت اور مفروضوں پہ مبنی بیانیئے میں تفریق کرنا سکھائیں۔ تاکہ ہماری نوجوان نسل دشمن کے گمراہ کن بیانیۓ کا شکار نہ ہو بلکہ کمزور بیانیئے کی بجاۓ تحقیق شدہ طاقتور بیانیئے سے قائل ہو کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل آصف غفور نے خطاب میں خود احتسابی کی اہمیت پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ بحیثیت قوم ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ تنقید بارے تنقید کے بجائے، ھم خود احتسابی کے عمل پر عمل پیرا ہو کر ملکی، قومی اور معاشرتی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں سکے خطاب میں معاشرے میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنے میں اساتذہ کے کردار پہ خصوصی زور دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.