MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی کنگز کے تبریز شمسی نے ’’جوتا‘‘اٹھا کر جشن منانے کی وجہ بتادی

2 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)پاکستان سپر لیگ 8میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر تبریز شمسی نے ملتان سلطانز کے خلاف وکٹ لینے پر جوتا اٹھا کر جشن منانے کی وجہ بتا دی ۔ ٹوئٹر صارف نے جنوبی افریقہ کے کرکٹر تبریز شمسی سے سوال کیا کہ جوتا اٹھا کر جشن منانے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبریز شمسی نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بولر وکٹ لیتا ہے تو کبھی کبھار امپائر تھرڈ امپائر سے تصدیق کرتا ہے یہ آئوٹ ہے کہ نہیں ہے۔تبریز شمسی نے کہا کہ اسی طرح میں بھی تھرڈ امپائر کو نمبر ملاتا ہوں اور پوچھتا ہوں یہ آئوٹ ہے کہ نہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے تبریز شمسی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، جوتے سے فون ملانا جشن کے اظہار کا طریقہ ہے۔واضح رہے کہ تبریز شمسی وکٹ لینے کے بعد اپنا جوتا اتار کر نمبر ڈائل کرتے ہیں اور اسے کان سے لگاتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ […]

  2. […] (مسائل نیوز) کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.