MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

0 84

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے شدید اور موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے خارجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگے۔

خارجی اور افغان طالبان کی پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

- Advertisement -

جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے فرار خارجیوں اور افغان طالبان کو کامیابی سے ہدف بنایا۔

جاری ویڈیو میں قبضہ کی جانے والی افغان پوسٹ کے اندرونی مناظر بھی منظر عام پر آگئے۔

 

ویڈیو میں افغان طالبان کی پوسٹ پر پڑے ہوئے افغانی یونیفارم اور چھوڑے گئے ہتھیار دیکھے جا سکتے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.