MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جب عمران خان امریکہ گئے تھے تو ایمبیسی میں رہے تھے لیکن آج وزیراعظم شہباز شریف مہنگے ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں

3 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کا گند پھیلا رکھا ہے۔مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہاکہ جب عمران خان امریکہ گئے تھے تو ایمبیسی میں رہے تھے لیکن آج وزیراعظم شہباز شریف مہنگے ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے تخیمہ لگایا ہے کہ عمران کی حکومت گرانے کی ملک کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑی ہے ،ہمارے وقت میں چھ فیصد گروتھ ریٹ تھا اور آج پاکستان کی گروتھ ریٹ صفر ہے ، یعنی حکومت پاکستان حکومت کی تبدیلی کی قیمت چوبیس ارب ڈالرز ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی کمر مہنگائی سے ٹوٹ گئی ہے اور ملک میں مہنگائی کا وبال ہے۔
عمران اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کی سب سے زیادہ فکر عمران خان کو ہے، انہوں نے مدد کے لیے تیرہ ارب روپے اکھٹا کیے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ریجیم کی تبدیلی کرنے والے چودہ لوگ عمران کا مقابلہ کرکے دکھائیں۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال سندھ میں گندم چوہے کھاگئے تھے اور اس سال کہیں گے گندم پانی میں بہہ گئی ہے تاہم ملک کے مسائل کا حل صرف انتخابات میں ہے۔اس موقع پرمزمل اسلم نے کہا کہ شرح سود اس وقت سب سے زیادہ ہے، ٹیکس کلیکشن کی رفتار بہت ہی کم ہے اور آئی ایم ایف نے جو قسط دی اس کی آدھی رقم 15 دن میں ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے 4 ماہ میں ساڑھے سات ہزار ارب قرضہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اسحاق ڈار ہی پاکستان کی معیشت چلا رہے تھے لیکن اب وہ کھل کر سامنے آرہے ہیں ، امید ہے جہاں ہم نے معیشت چھوڑی وہاں تک لے آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] یار خان(مسائل نیوز) عمران خان کا کہنا ہے کہ 3 ٹیلی تھون میں پاکستانیوں نے مجھے 14 ارب […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل لینے کا فیصلہ صرف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.