MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کسی بھی گروپ کاحصہ نہیں ہے، فواد چوہدری

1 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں تین ایم این ایز نے رپورٹ کی ہے کہ انہیں عدم اعتماد کیلئے پیشکش کی گئی ہے، ہم تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے، عدم اعتماد کیلئے تین ایم این ایز کو پیسوں کی آفر شرمناک ہے، اپوزیشن کو چیلنج ہے عدم اعتماد لے کر آئیں لگ پتہ چل جائے گا، جس دن شہبازشریف کا کیس شروع ہوگا وہ جیل ہی جائیں گے

- Advertisement -

،وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دنیا کی نظریں صدر پیوٹن اور وزیراعظم پر ہوں گی، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے پوری دنیا معترف ہے، پیٹرول کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، اور دنیا میں بحران بھی آسکتا ہے، بل گیٹس نے پولیو کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ بدھ کو یہاں معاون خصوصی فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا، اور اب کچھ دیر بعد وزیراعظم ماسکو روانہ ہوئے ، پاکستان کی جانب سے 23 سال بعد کسی وزیراعظم کا دورہ روس ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی خارجہ پالیسی واضح کردی ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.