عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی
نیویارک(مسائل نیوز) خام تیل کی قیمتیں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تیل کی عالمی مارکیٹ میں جمعہ کے دن دوران ٹریڈنگ قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر کر 8 ماہ کی کم ترین سطح تک آ چکی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی بیرل امریکی خام تیل 78 ڈالرز جبکہ فی بیرل برطانوی خام تیل 84 ڈالرز کی سطح تک آ گیا، جبکہ چند ماہ قبل تک برطانوی تیل کی فی بیرل قیمت 120 ڈالرز سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔
جمعہ کے روز دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی اب بھی محدود ہے، تاہم مختلف وجوہات کے باعث تیل کی طلب اور کھپت میں بھی کمی آئی ہے۔
تیل کی طلب اور کھپت میں کمی آنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ چینی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کئی بڑے شہروں میں لاک ڈاون لگا رکھا، جس باعث معاشی سرگرمیاں محدود ہیں اور تیل کی طلب اور کھپت معمول سے کم ہے۔
- Advertisement -
دوسری بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈار کے مقابلے میں دنیا کی دوسری کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ممالک کیلئے تیل مہنگا ہو گیا ہے۔ تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے اس کی طلب اور کھپت میں کمی آئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ چند ہفتوں سے 100 ڈالرز کی سطح سے نیچے رہ رہی ہیں۔ تاہم پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر زائل ہو چکا۔
[…] نیوز) خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی […]
[…] آباد(مسائل نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ […]
[…] اسکے اثرات پاکستان میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں پر مثبت آنا شروع ہو گئے ہیں۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد […]
[…] (مسائل نیوز) تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری، 90 ڈالرز کی سطح سے گر جانے […]
[…] آباد (مسائل نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ہو گئی۔ پام تیل کی قیمتوں میں اضافہ […]