MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان نے بھارتی فوج کا بے بنیاد ڈوزیئر مسترد کر دیا

1 329

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان نے بھارتی فوج کا بے بنیاد ڈوزیئر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگردی میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈوزیئر ان اداروں نے گھڑا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان جھوٹے اور خود ساختہ ڈوزیئر کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگردی میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، نام نہاد ڈوزیئرجعلی اور غلط معلومات پر مبنی ہے، ڈوزیئر ان اداروں نے گھڑا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ہر روز بڑھکیں مارنے والی بھارتی فوج چین سے ملحقہ کئی سرحدی علاقوں میں پسپا پوگئی ہے اور اس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.