MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا،عمران خان

1 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم پر مسلط امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا،10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی ہوئی،فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا قانون کی حکمرانی،بنیادی حقوق کے خاتمے اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دئیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنے بے شرم کیسے ہو سکتے ہیں۔
قبل ازیں عمران خان نے کہا کہ حکومت کا اس سال بھی الیکشن کرانے کا کوئی پلان نہیں، ان کی کوشش ہے الیکشن تب کرائیں جب پی ٹی آئی ختم ہوجائے، دھماکے کے فوری بعد گورنرکا الیکشن کمیشن ملتوی کا خط خدشات بڑھا دیتا ہے،اگر الیکشن ملتوی کرائے گئے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ پشاوردھماکے میں جانی نقصان ہوا،ابھی لوگوں کا دکھ کم نہیں ہوا ساتھ ہی گورنر خیبرپختونخوا الیکشن ملتوی کرنے کا خط لکھ دیتا ہے، جس سے مزید خدشات بڑھ گئے۔ سوال یہ ہے کہ ہماری حکومت میں دہشتگردی کیوں نہیں ہوئی؟ انکا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک کے پی میں دہشتگردی رہی، پھر بعد میں ہماری حکومت رہی ،میں ان کو جانتا ہوں، انہوں نے تیس سالوں میں کیا کرلیا تھا؟ ن لیگ 99ء میں گئی تب کیا کیا تھا؟ ہمارے دور میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر تھی تو ملک کو فائدہ ہوا، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو سمجھایا تھا کہ ان سے حکومت نہیں سنبھالی جانی، ہم آئی ایم ایف پروگرام سے گزرے، کسان خوش تھا، انڈسٹری ترقی کررہی تھی۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ریکارڈ ٹیکس کلیکشن تھے، ترسیلات زر ریکارڈ تھے۔ اگر مجھے سازش کرکے نہ ہٹایا جاتا تو ہم ذمہ دار ہوتے، شہبازشریف کی اگر تیار ی نہیں تھی تو ہمیں کیوں ہٹایا؟ 90 روپے ڈالر بڑھا کیا اس کے ہم ذمہ دار ہیں؟ڈالر بڑھنے سے درآمدی مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ایک اور حیران کن فیصلہ سامنے آیا ہے۔ عمران خان قومی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.