MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

1 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈّ(مسائل نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کیا تھا،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزپر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پردہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا،ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزپر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ علاوہ ازیں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے بتایا کہ بنوں کے علاقے جانی خیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوا، بارودی سرنگ کے دھماکے میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 24 سالہ سپاہی گُل شیر شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ چند روز قبل ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشت گردی کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے تھے،دہشت گردوں نے حملے کیلئے ایرانی سرزمین استعمال کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.