MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے معاملہ سماعت کیلئے مقرر کردیا

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے معاملہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر جمعرات کو سماعت کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن سماعت کرے گا۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا،درخواست گزاران کے وکلا ء عامر سعید راں اور اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا،جن میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں،الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے ، الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا ،استدعا ہے کہ عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن کے لیے نام بھی فراہم کر دئیے ہیں ۔فاضل چیف جسٹس نے استفسار کیا وفاقی حکومت کی جانب سے کون ہے ۔جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے اپنی موجودگی بارے آگاہ کیا اوربتایا کہ الیکن الیکشن کمیشن کا اپنا وکیل بھی ہے ۔ لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.