حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوچکے، قاسم سوری
کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی قدر اور پاکستانی روپے کی ریکارڈ تنزلی کے باعث افغانستان کی کرنسی ہماری کرنسی سے آگے نکل گئی جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا عروج ہے اور عوام اس بڑھتی ہوئی مہنگائی اور امپورٹڈ حکومت کی غلط پالیسیوں اور اقدامات سے تنگ آچکے ہیں،ا ٓج معاشرے کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں، حکمرانوں کو اپنے ان غلط اقدامات کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک افغان روپے کی قیمت 2.83 پاکستانی روپے ہوگئی ہے گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 50 سال کی بلند ترین سطح پر 27.6 فیصد تک جا پہنچی ہے معاشی ماہرین مہنگائی کو 35 فیصد سے زائد ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں نااہل امپورٹڈ حکمرانوں کے ہاتھوں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سٹیٹ آئل کا سرکلر ڈیٹ 700 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے جو ناقص پالیسیوں کا پیش خیمہ ہے
- Advertisement -