MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ناقابلِ قبول ہے، محسن نقوی

0 97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے مؤثر اور بروقت ردعمل دے کر دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اشتعال انگیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن ہمسایہ ہونے کے ناطے ہمیشہ برداشت اور حکمت کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے، مگر اگر ملکی سلامتی یا شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.