ترقی کا راز امن میں پوشیدہ ہے،صالح بھوتانی
سبی(ویب ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ سبی میلہ تاریخی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو ایک طرف حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا موثر ذریعہ بھی ہے جبکہ دوسری طرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا باعث بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں سبی اسٹیڈیم میں سبی کے سالانہ میلہ مویشیاں واسپاں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
- Advertisement -
اس موقع پر صوبائی وزراءاور مشیران حاجی محمد خان لہڑی ، ملک محمد نعیم بازئی ، میر نصیب اللہ مری ، میر ضیاءلانگو ، سردار زادہ میر کوہیار خان ڈومکی ، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ ،ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ، سیکریٹری امور حیوانات محمد طیب لہڑی سیکرٹری جنگلات دوستین خان جمالدینی ،کمشنر سبی ڈویڑن بالاچ عزیز، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ،
ایس ایس پی سبی دوستین دشتی سول و فوجی اعلی حکام سمیت قبائلی عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی سینئر صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی نے کہا کہ مالداری اور زراعت صوبہ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں سبی میلے کے توسط سے مالداری اور زراعت کے شعبوں کی خصوصی نمائندگی ہوتی ہے ان شعبوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ان شعبوں کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کی ہے