MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سر اٹھاتی دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے،شہباز شریف

0 508

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوچہ رسالدار، پشاور میں مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کی سنگین ہوتی صورتحال لمحہ فکریہ ہے، سر اٹھاتی دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے،

- Advertisement -

دہشت گردی کی واپسی ملک و قوم کے لیے نیک فال نہیں۔ اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود نمازیوں پر یہ اندوہناک حملہ کرنے والے نہ مسلمان ہو سکتے ہیں نہ ہی انسان۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی سنگین ہوتی صورتحال لمحہ فکریہ ہے، طویل عرصے سے بار بار توجہ دلا رہا ہوں کہ سر اٹھاتی دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے، دہشت گردی کی واپسی ملک و قوم کے لیے نیک فال نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.