MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران کو عدالت پیش نہ ہونے کا مشورہ

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پارٹی سربراہ کی عدالتی پیشی پر مشاورت کی گئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے سیکیورٹی تحفظات دور نہ ہونے پر پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات کا سامنا ہے۔
ہائیکورٹ عمران خان کی گاڑی عدالتی احاطے میں آنے کی اجازت دے۔عمران خان کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔قبل ازیں عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا،عمران خان کے وکلا نے چیئرمین تحریک انصاف کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیاتھا،لاہور ہائیکورٹ پیشی سے متعلق لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔
جبکہ عمران خان کی متوقع پیشی کے سلسلے میں سیکیوٹی ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا،سکیورٹی ٹیم نے لاہورہائیکورٹ کے مرکزی گیٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ کے اندر بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں آج عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو گی،عدالت نے سابق وزیراعظم کو حفاظتی ضمانت کی درخواست پر دستخط کی تصدیق کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا،پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری نے بھی سابق وزیراعظم کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی تصدیق کی۔ عمران خان کی سکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.