MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں شناختی کارڈ کی درستگی کی آڑ میں گاڑیوں کی ملکیت تبدیلی کا انکشاف

1 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب میں افسران کی مبینہ ملی بھگت سے شناختی کارڈ درستگی کی آڑ میں گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرنے کاانکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرنعمان خالد کی رپورٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی ملکیت تبدیلی میں محکمہ ایکسائز کے افسر مبینہ طور پرملوث ہیں۔

- Advertisement -

موٹر برانچ جوہرٹائون، شاہدرہ اور فرید کورٹ آفس میں سیکڑوں کیسزسامنے آئے ہیں جن میں مبینہ افسران نے شناختی کارڈ کی درستگی کے بہانے گاڑیوں کی ملکیت ہی تبدیل کردی اور ان جعلسازوں نے تصحیح کی آڑ میں شناختی کارڈ نئے درج کر دیئے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان سنگین بے ضابطگیوں میں ابتدائی طور پر 19 افسران کے نام سامنے آئے ہیں۔ڈی جی نے کرپٹ عناصر کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے اور دوبارہ آڈٹ شروع کردیا گیا ہے، جبکہ بے ضابطگیوں میں ملوث19 افسرکیخلاف مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)شناختی کارڈ کسی بھی شخص کی شناخت کا بہت بڑا ذریعہ ہوتا ہے جبکہ اکثر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.