MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

والدین بچوں کی تربیت پر بھی توجہ دیں، نئے تعلیمی سال پر نئے دور کا بھی آغاز ہونا چاہیے، حاجی لشکری

0 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال پر نئی زندگی اور نئے دور کا آغاز ہونا چائیے ، والدین اپنے وطن اور قوم کا مستقبل خوشحال اور تابناک بنانے کیلئے اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرائیں، یہ بات انہوں نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر والدین کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ نئے تعلیمی سال پر نئی زندگی اور نئے دور کا آغاز ہونا چائیے ، نئے تعلیمی سال کے دوران والدین اپنے وطن اور قوم کا مستقبل خوشحال اور تابناک بنانے کیلئے اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرائیں تاکہ ایک باعزت ، باوقار تعلیم یافتہ قوم خطے میں ابھرے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے والی قوموں نے ہی دنیا میں ترقی کی والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کےساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دیں تاکہ ایک مہذب اور محنتی قوم بن کر ہم ہر قسم کے بحرانوں ، بھوک افلاس ، بیماریوں اور غربت سے نکل سکیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.