MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

1 550

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی اپرمال پر واقع جائیداد کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی ،مختلف مقامات پر نیلامی کے اشتہارات بھی آویزاںکر دئیے گئے ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر 3نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لاہور کے علاقہ 135اپر مال پر موجود جائیداد کی نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے لئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے حوالے سے انتظامات کو مکمل کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ جائیداد کی نیلامی کے اشتہارت مختلف مقامات پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ مذکورہ پراپرٹی کو نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں جاری کیس میں بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور اب جائیداد کی نیلامی کی جارہی ہی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.