MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تجارت کرنے والوں کے درپیش مسائل حل کرینگے،گورنر بلوچستان

0 653

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ہمیں صوبہ بلوچستان کے تاجروں بالخصوص سرحدی تجارت کرنے والوں کو درپیش مسائل ومشکلات کا احساس ہے تاہم حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی اور ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی کے خصوصی مواقع اور سہولیات فراہم کریں.

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے گورنر ہاوس کوئٹہ میں آل بلوچستان ٹائیلز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد حفیظ کاکڑ کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی تجارت کے نئے امکانات، سرحد پر مقامی تاجروں کو درپیش مشکلات اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور استفادہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا.

وفد میں آل بلوچستان ٹائیلز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر حاجی محمد سلیم اچکزئی، حاجی محمد ابراہیم نورزئی، قیما گل، اصغر خان، حاجی سلیم لانگو اور سید ہدایت اللہ شامل تھے. وفد نے گورنر بلوچستان کو سرحد پر ٹائیلز تجارت کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.