MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی لانگ مارچ کو روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، لانگ مارچ کی منصوبہ بندی حکومت کو حیران کردے گی ، لانگ مارچ زیادہ دور نہیں پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں، عوام کے سمندرکو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں میں واپس نہیں جائیں گے، توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت ہونی چاہیے، ہم نے قانون کے مطابق سب کچھ کیا، زرداری نوازشریف نے توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں حاصل کیں، پہلے دن سے کہا کہ ہماری اپوزیشن جمہوری نہیں کریمنل ہے ، سائفر کو زندہ کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں م سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کوہٹایا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ معلوم ہے مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس بار ہم واضح اکثریت سے جیتیں گے، انتخابات میں سب سے بڑا انقلاب سندھ میں آئے گا، سندھ میں پیپلزپارٹی کا جیتنا ناممکن ہے، الیکشن میں اس بار بھی دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، انہیں اتنی بڑی دھاندلی کرنا پڑے گی کہ نظام درہم برہم ہوجائے گا، یہ ضمنی الیکشن میں بھی جتنی بھی دھاندلی کرلیں ہم ہی کامیاب ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب کی تعیناتی کا طریقہ کار غلط ہے، یہ طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے اور تعیناتی میں میرٹ ہونا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ شروع سے ہی جانبدرانہ ہے، ن لیگ کی آڈیو لیک میں چیف الیکشن کمشنر کا گٹھ جوڑ ثابت ہوگیا، اس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، لانگ مارچ کی منصوبہ بندی حکومت کو حیران کردے گی ، لانگ مارچ زیادہ دور نہیں پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں،پہلے ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیاسلوک ہوگا، عوام کا سمندر لانگ مارچ میں آئے گا جس کو کوئی نہیں روک سکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.