وفاقی وزارت تعلیم (MoFEPT) نے ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل چینلز پر K-12 مواد نشر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے
اسلام آباد(مسائل نیوز ) وفاقی وزارت تعلیم (MoFEPT) نے k-12بنانے کیلئے نالج پلیٹ فارم کیساتھ تین معاہدوں پر دستخط کر لئے ۔ کے12مواد کنسورشیم کی قیادت میں چار دیگر تعلیمی ٹیکنالوجی وینڈرز،یندا (تعلیم آباد) SABAQمیوز،لرننگ پچ اورNearPeer ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل دونوں چینلز کے ذریعے ملک بھر میں دستیاب ہو ں گے،کورونا وائرس کے دوران بھی ایم او ایف ای پی ٹی کے زیر اہتمام
ٹیلی ویژن چینل پر ایجوکیشن ٹیکنالوجی فروشوں کی طرف سے فراہم کردہ تعلیمی موادکو7 ملین سے زائد طلباء نے دیکھا ۔موادٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل لرننگ پروگرام کیلئے مواد نالج پلیٹ فارم کی قیادت میں ایڈ ٹیک کمپنیوں کے کنسورشیم کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔گریڈ ECE-5 کے لیے نالج پلیٹ فارم، SABAQ ،میوز ،ریندا (تعلیم آباد)ریاضی، سائنس، انگریزی اور اردو کے لیے مواد فراہم کریں گے۔گریڈ 9-12 کے لیے نالج پلیٹ فارم، لرننگ پچ اور NearPeer ریاضی، انگریزی، اردو، طبیعات، حیاتیات، کیمسٹری اور پاکستان سٹڈیز کیلئے مواد فراہم کرے گا۔کمپنیاں k-12کے ذریعے ای سی ڈی کیلئے اپنے مواد کا لائسنس حکومت کو دیں گی اور اسے ٹیلی سکول اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پھیلایا جائے گا تاکہ ملک بھر کے 50,000,000 سے زیادہ طلبہ کیلئے سیکھنے میں آسانی ہو۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری MOFEPT وسیم اجمل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل مواد کا استعمال ہر طبقے کے طلبا کو مفید سیکھنے کے طریقوں تک رسائی فراہم کرے گا جو تعلیمی ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ا س مواد کا استعمال طالب علموں اور اداروں کو یہاں تک کہ انتہائی دور دراز علاقوں میں بھی علم کے متعدد راستے فراہم کرے گا۔ سی ای او نالج پلیٹ فارم محبوب محمود نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وزارت تعلیم اور کئی سرکردہ تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے پاکستان کے K-12تعلیمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہاتھ ملایا ہے ، ہم ملک بھر میں تعلیمی ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہترین طریقوں کو تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ سی ای او تعلیم آبادہارون یاسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بطور اساتذہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستانی طلبا میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں بس وسائل نہ ہو نے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ اس قسم کی شراکتیں طلبا کو آگے بڑ ھنے میں مدد فراہم کر تی ہیں ۔تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے بانی لرننگ پچ سید وجاہت نے کہا کہ معاشی بحرانوں اور نمایاں طور پر بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام نہ صرف مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے لاکھوں پاکستانی طلبا کی مدد کرے گا بلکہ پاکستان میں تعلیمی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں بھی تیزی لائے گا۔ اس موقع پر ( SABAQ)کے سی ای او حسن بن رضوان نے کہا کہ پاکستان بھر کے 2,000سے زیادہ سکولوں میں اپنے سیکھنے کے حل کو نافذ کرنے کے بعد ہم اسے لاکھوں بچوں تک پہنچانے کیلئے دوسرے شراکت داروں اور وفاقی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں تاکہ وہ K-12میں ایک مضبوط بنیاد بنا سکیں۔ Nearpeer کے شریک بانی شاہ رخ سواتی نے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ22سال سے کم عمر کی 45فیصدآبادی کیساتھ پاکستان، بحیثیت قوم بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم اس صلاحیت کو صحیح پالیسیوں، حکومتی مداخلتوں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔