MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آریان خان کی ضمانت تک شاہ رخ خان کے گھر میٹھا نہیں بنے گا بیٹے کی جدائی کی تڑپ نے گوری کو شدید غمزدہ کردیا

2 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے گھر کے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ اْن کے بیٹے آریان خان کو ضمانت نہ ملنے تک گھر میں کسی قسم کا کوئی میٹھا نہیں بنایا جائے۔ اداکار شاہ رخ خان کی فیملی، اس وقت ایک انتہائی مشکل وقت سے گْزر رہی ہے کیونکہ اْن کے بڑے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور اب تک اْن کی ضمانت کی کوئی اْمید نظر نہیں آرہی ، بیٹے کی جدائی کی تڑپ نے گوری کو شدید غمزدہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے

- Advertisement -

کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کو معلوم ہوا کہ اْن کے گھر کے ملازمین دوپہر کے کھانے کے دوران باورچی خانے میں کھیر پکا رہے تھے، یہ خبر سْن کر گوری خان نے فوراََ اپنے گھر کے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ جب تک آریان کی رہائی نہ ہو گھر میں کوئی میٹھی ڈش نہ بنائیں۔دوسری جانب شاہ رخ خان نے انڈسٹری سے وابستہ اپنے دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس آزمائشی وقت میں اْن کے گھر آنے سے گریز کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.