MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی واحد باضابطہ فنڈ ریزنگ کرنے والی جماعت ہے

0 359

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد باضابطہ فنڈ ریزنگ کرنے والی جماعت ہے۔حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی واحد باضابطہ فنڈ ریزنگ کرنے والی جماعت ہے، دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کہاں سے آتی ہے کبھی معلوم نہیں ہوسکا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی مخصوص جماعت کے آلہ کار بننے کی بجائے قومی ادارے کا کردار کریں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ پر بھی انکوائری کریں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا تعصبانہ رویہ قابلِ افسوس ہے، دیگر جماعتوں کی فنڈنگ پڑتال نہ کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.