MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی بینک نے رواں سال مہنگائی میں اضافے اور شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی

2 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عالمی بینک نے رواں سال مہنگائی میں اضافے اور شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کردی ہے، رواں سال مہنگائی کی شرح 23 فیصد رہنے کا امکان ہے،بجلی مہنگی، روپے کی قدر گرنے اور حالیہ سیلاب سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔اے آروائی نیوز کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں عالمی بینک نے مہنگائی میں اضافے اور شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، عالمی بینک نے آئندہ سال شرح نمو 3.2 فیصد پر پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ رواں سال مہنگائی کی شرح 23 فیصد رہنے کا امکان ہے، بجلی مہنگی اور روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث بھی مہنگائی پر اثرات پڑے ہیں، حالیہ سیلاب کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اکتوبر کے آخر تک ڈالر 200 روپے تک آجائے گا، ڈالر میں کمی سے مہنگائی کی شرح12سے 14 فیصد تک ہوجائے گی۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر نیچے آرہا ہے تو 24 دنوں میں ڈالر 24 روپے مزید نیچے آ سکتا ہے،اکتوبر کے آخر تک ڈالر 200 روپے تک آجائے گا، ڈالر کی قدر نیچے گرنے سے اشیاء ، انرجی کی قیمتوں پر پڑے گا، فیول پر جو بجلی بناتے ہیں اس پر بھی اثر پڑے گا، اس وقت مہنگائی 23،24 فیصد پر ہے اس میں امپورٹڈ افراط زر بھی شامل ہے، ڈالر کی قدر میں کمی کا روپے پر بڑا اثر پڑے گا، مجھے بڑی امید ہے کہ 12سے 14فیصد تک لے آئیں گے۔
مزید برآں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے زرمبادلہ کے چیلنجز سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کے شرکاء کو تاجر برادری کو درآمدات اور برآمدات سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں سردیوں کے دوران گیس کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ،عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک سمیت سیکریٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں سردیوں میں گیس کی طلب اور رسد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس کی فراہمی اور شارٹ فال کو کم کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا، اجلاس کے شرکا کو تاجر برادری کو درآمدات اور برآمدات سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، کاروباری برادری کو درآمدات اور برآمدات میں آسانی فراہم کرنے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث رواں مالی سال میں پاکستان […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان نے عالمی بینک سے450 ملین ڈالر کے قرض کے حصول کے لیے مزید ایک شرط پوری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.