MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں

0 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔والدہ کی وفات کی اطلاع بشری انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے دی، انہوں نے مرحومہ والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ محمودہ خانم جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ہیں ساتھ ساتھ۔ اداکارہ نے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ اداکارہ کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.