MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد ریلیف پہنچایا جائے ،جان محمد جمالی

0 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(جی این ایم)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو برفباری اور بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موسم کی خرابی کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد ریلیف پہنچایا جائے تاکہ لوگ اپنی معمولات زندگی پر واپس آ سکیں۔

- Advertisement -

اسپیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ مکران ڈویژن میں طوفانی بارشوں کے بعد قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے اضلاع میں شدید برفباری ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں ضلعی انتظامیہ سب سے پہلے کمیونیکیشن کے نظام کو بحال کرے تاکہ امدادی کاموں کی بحالی میں آسانی ہو سکے۔ سیلاب اور برفباری کی وجہ سے بلوچستان کے کئی علاقوں میں روزمرہ کے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔

بلوچستان حکومت امدادی کاموں کو تیز کرے تاکہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئیوں کے پیش نظر بلوچستان کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ الرٹ رہیں تاکہ لوگوں کو بروقت ریلیف پہنچایا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.