جلد متاثرین کو امدادی رقم فراہم کرینگے،نور محمد دمڑ
اسلام آباد/کوئٹہ (ویب ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت بارشوں سے متاثرہ عوام کی بحالی اور امداد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،پاک فوج، ایف سی کے جوانوں کی جانب سے شدید بارش اور سیلاب میں پھنسے عوام کی مدت کےلئے پہنچنے اور بروقت انہیں محفوظ مقامات پر منتقلی پر پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں مشکل کی گھڑی میں ہروقت قو کی شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں
- Advertisement -
خراج تحسین پیش کرتے ہے مشکل کی گھڑی میں بارش و سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے دوران ہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے حکومت نے تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا
اس کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی مذکورہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کے زریعے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر راشن ، ٹینٹ ، ودیگر خوراکی مواد متعلقہ میں پہنچادیا گیا ہے