MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو کون بچا رہا ہے ؟ وفاقی وزیر کا بڑا انکشاف

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شیخوپورہ(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لیول پلئینگ فیلڈ نہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کیسوں کا جلد فیصلہ چاہتے ہیں، کپتان کی سہولت کاری آج بھی جاری ہے،

- Advertisement -

مسلم لیگ ن سے انصافی کے ازلے تک ملک آگے نہیں جاسکتا، ملکی سالمیت کےلئے خاموش ہیں ورنہ سارے کرداروں کو تنگا کر دیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے مزید کہا کہ فوری الیکشن پاکستان کے مسائل کا حل نہیں، ہمارے ہاتھ باندھ کر دوسرے کو ازدھا بنایا جا رہا ہے، ہمارے کیس 4 سال سے زیر التوا ہیں، انکی ایک اپیل پر پورا دن لگا کر فیصلہ دے دیا جاتا ہے، عمران خان اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے اسکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، عمران خان کا مطالبہ نہیں درحقیقت اپنے کیسز ختم کرانا ہے۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ عمران خان کا مطالبہ بھی ان لوگوں سے ہے جو اس کو لائے تھے، آڈیو ویڈیو لیکس کی تردید کی بجائے فرانزک کرا لیں، پاکستان کی سالمیت کے لئے خاموش ہیں ورنہ تمام کرداروں کو ننگا کر دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.