سیاسی جماعتوں کی ضمنی انتخاب کا معرکہ سر کرنے کی کوششیں تیز
لاہور (مسائل نیوز)پنجاب کے ضمنی انتخابات کو لیکر سیاسی جماعتیں کمر بستہ ہوگئیں ،مسلم لیگ ن کے بڑے بھی ضمنی انتخابات میں کامیا بی کیلئے متحر ک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کرلیا۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سمیت ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ضمنی انتخابات سے متعلق تجاویز زیر بحث آئیں گی،جبکہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی،یاد رہے کہ اس سے قبل سپیکر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت ضمنی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا،چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔
- Advertisement -
سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف و شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔ 22جولائی کا الیکشن انشا اللہ ہم ہی جیتیں گے۔ انکا کہنا تھاکہ عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی روک تھام کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔
جبکہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا،غریب کا کوئی خیال نہیں کرتا۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ پنجاب کے متعدد حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا میدان سجے گے جس کیلئے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سرگرم نظر آتی ہیں۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کیلئے صف آراء ہیں،مریم نواز بھی لاہورسمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کریں گے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ دنوں ضمنی انتخابات کے سلسلے مٰیں لاہور کا دورہ کرچکے ہیں۔