MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کامیاب عوامی مارچ کا آغاز سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے،بلاول بھٹو زرداری

0 497

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بدین (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ تاریخی اورکامیاب عوامی مارچ کا آغاز سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے تحریک عدم اعتماد سلیکٹڈ حکومت کےخاتمہ کاباعث بنے گی ۔وہ بدین کی تحصیل ماتلی کے قصبہ کپری موری کے مقام پر ہالیپوتو ہاﺅس میں لانگ مارچ کے دوسرے روز روانگی سے قبل میزبان علی اصغر ہالیپوتو اور عبدالحق ہالیپوتو کے ہمراہ مقامی صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جس عوامی مارچ کا آغاز کیا ہے اس کے پہلے روز کراچی سے بدین تک جس طرح عوام کے سمندر نے جوش اور جزبہ کے ساتھ مارچ کا استقبال اور عوامی مارچ کا حصہ بن رہے ہیں یہ ہی سلیکٹڈ کے خلاف عوام کا عدم اعتماد اور اعلان جنگ بھی ۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے زریعے پارلیمنٹ میں سلیکٹیڈ کو شکست دیں گے ہماری یہ جمہوری جدوجہد سلیکٹیڈ کے خاتمہ کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد میں عوام کو یہ بھی پتا چل جائے گا کہ کون پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے اور کون سلیکٹیڈ کے ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ کے گزشتہ تین سال میں دنیا میں سب سے زیادہ اورتاریخی مہنگائی ہوئی ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.