MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی سیکٹر پر عائد ٹیکس 100 فیصد ختم کردیا گیا ہے،وزیراعظم

1 565

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمر ان خان نے پٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے فی لیٹر، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگلے بجٹ تک دونوں چیزوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کرینگے ،پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوسرے ممالک سے کم ہیں ،موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حل ہے تو بتائیں ۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور سر کاری ریڈیو پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مجھے خوف ہے یوکرائن اور روس کی جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے نہیں ہونگی ،

- Advertisement -

تیس فیصد دنیا گیس بھی وہاں سے آتی ہے اور اس کی قیمت بھی اوپر چلی جائےگی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے روس سے بیس لاکھ گندم کا بھی کہا ہوا ہے اور گندم بھی اوپر چلی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت سب سے بڑ امسئلہ پٹرول اور ڈیزل کا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوپر چلی گئیں تو لوگوں پر مزید بوجھ پڑ جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ جب اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول اور ڈیزل بڑا مہنگا ہوگیا ہے تو وہ بتائیں ان کے پاس کیا حل ہے ؟اگر کوئی حل ہے تو ہمیں بتادیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوسرے ممالک سے کم ہیں

۔انہوںنے کہاکہ اس وقت بھی پاکستان دنیا کے 190ممالک میں سے 25ویں نمبر پر ہے جدھر ابھی بھی ہمارا پٹرول اور ڈیزل سب سے کم بک رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ پٹرول ہمارے پاکستان میں 160روپے ، ہندوستان میں 260روپے ، بنگلہ دیش میں 185روپے اور ترکی میں 200روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم ستر ارب روپے کی ہر ماہ سبسڈی دیتے ہیں اگر ہم نہ کریں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.