خضدار مرغی مافیا ڈیلروں کی خودساختہ ریٹوں کی بمباری غریب عوام رل گئی ہے
مافیا کی اپنے مرضی کا ریٹ عوام پر زبردستی مسلط کرنا اور یکدم سو روپے فی کلو میں بڑھا دینا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے مترادف ہے عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنرخضدار اسسٹنٹ کمشنرخضدار سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ
خضدار شہر میں مہنگائی کنٹرول سے باہر مرغی گوشت کی ریٹ عروج پر مرغی مافیا کی مرغی کے ریٹ کو یکدم 350 روپے سے بڑھاکر 470 روپے کردیا ہےایک ہی مہینے میں ایک سو بیس روپے ریٹ کو بڑھانا عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے خضدار شہر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آگیا ہے
- Advertisement -
عوامی حلقوں کا مرغی مافیا کے خود ساختہ ریٹوں کے خلاف شدید ردعمل ڈپٹی کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر خضدار مرغی کے ریٹ کے بے تحاشا اضافے کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفیصلات کے مطابق خضدار کے ڈیلر مرغی مافیا لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں اچانک ریٹوں کا اتار چڑھاؤ عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے تین سو پچاس روپے کلو مرغی کے ریٹ ایک سو بیس روپے بڑھادینا عوام کے کھال کو زندہ زندہ جسم سے نکالنے کے مترادف ہے غریِب عوام کی قوت استراء خودساختہ مہنگا ئی سے جواب دے چکا ہے
خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے مرغی کا گوشت یکدم 350 روپے سے بڑھا کر 470 روپے کردینا غریب عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدارعبدالقدوس اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی سے پر زور اپیل کی ہے کہ خضدار ڈیلر مافیا کی مرغی کے گوشت میں اضافہ کو واپس کرکے انہیں مرغی کی نرخ کو سرکاری ریٹ پر دینے کا پابند بناکر انکے خود ساختہ ریٹوں کا خاتمہ کرکےعوام کو سسستی ریلیف فراہم کیاجائے۔۔۔۔۔۔!!