MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہباز شریف، مریم نواز اور سلیمان شہباز کیلئے بری خبر، پی ٹی آئی کا تہلکہ خیز اعلان

1 571

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دیا ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شہباز شریف اورمریم نواز سمیت دیگر کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ پیر کو عدالت میں درخواست دائرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد اپنے مقدمے ختم کرانا ہے، سلیمان شہباز کو کلین چٹ ملنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف نے ن لیگی رہنماؤں مریم نواز ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مختلف مقدمات میں بریت کو سپریم کورٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.