MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غلاف کعبہ 3 میٹراوپراٹھا دیا گیا

0 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جدہ (مسائل نیوز) حج کی تیاریوں کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

غلاف کعبہ کو جسے ‘کسویٰ’ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا،غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا،

خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کرعلامتی طورپرحج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے،حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے صدر

- Advertisement -

اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے غلاف کعبہ اٹھانے سے قبل عشا کی نما ز پڑھائی اورپھرغلاف کعبہ اٹھانے کے عمل میں شرکت کی،

ہرسال حج سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3میٹر اوپراٹھا دیا جاتا ہے جس کا مقصد عازمین حج کے رش کے باعث غلاف کعبہ کو نقصان پہنچنے سے بچانا ہے۔

غلاف کعبہ کواوپراٹھانے کے دوران عازمین کا طواف جاری رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.