سانحہ بارکھان ،مری اتحاد کا کوئٹہ میں جاری دھرنا ختم کرنیکا اعلان
کوئٹہ (مسائل نیوز)مری اتحاد کا کوئٹہ میں جاری دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر مری نے کہا کہبازیاب خواتین اور بچوں کو کچھ دیر میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرینگے َ۔ مجسٹریٹ کے سامنے بیان کےبعد انکو میڈیا کے سامنے لائینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں اور بیٹی دونوں کیساتھ جنسی زیادتیاں کی گئی ہے جس کی میڈیکل کیلئے دونوں کو کراچی بجوایا جارہا ہے۔خان محمد مری کی اہلیہ کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے 2 لڑکوں میں سے ایک انکا بیٹا نہیں جس کیلئے ڈی این اے کرائینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایف آئی ار میں ہمارے مطالبے کے مطابق دفعات ڈال دئیے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ اور وزرا سب عبدالرحمٰن کھیتران کے ساتھی ہے کسی نے کردار ادا نہیں کیا ۔ سب کردار آئی جی پولیس نے ادا کیا۔مری اتحاد دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر مشتعل نوجوانوں کی شدید نعرے بازی جاری ۔
- Advertisement -