محکمہ تعلقات عامہ کے افسران و سوشل میڈیا ٹیم کے استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف اداروں سے تربیت دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے،عبدالعزیز عقیلی
کوئٹہ(مسائل نیوز)۔دور جدید سوشل میڈیا کا ہے اور اس کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کا تصور نامکمل ہے۔ سوشل میڈیا نے معلومات کی ترسیل کو وسعت بخشی ہے، آج آپ دنیا کے کسی کونے میں بیٹھے ہوں اور ایک کلک میں دنیا بھر کی معلومات سے بآسانی آگاہ ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اجاگر کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات عمران خان، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگ زیب کاسی اور دیگر آفیسران موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر مزید بھرپور انداز میں اجاگرکرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی اقدامات کی معلومات کی فراہمی ممکن اور آسان ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نئی آنے والی نسل کی اہم ضرورت ہے اور ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سوشل میڈیا میں زیادہ سے زیادہ اجاگرکیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلقات عامہ کے افسران و سوشل میڈیا ٹیم کے استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف اداروں سے تربیت دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات عامہ میں سوشل میڈیا ٹیم کے لیے خالی آسامیوں کو میرٹ پر پر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
[…] (مسائل نیوز)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ […]