MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آرمی چیف سے ملاقات، پی ٹی آئی کے اعتراض پر کاروباری شخصیات کا مؤقف سامنے آگیا

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)آرمی چیف سے ملاقات پر پی ٹی آئی کے اعتراض کے بعد جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرنے والی کاروباری شخصیات کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کرنے والی کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ معاشی معاملات میں آرمی چیف کی مداخلت اور بزنس کمیونٹی سے باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ سابق وزیراعظم عمران خان نے شروع کیا تھا۔کاروباری شخصیات نے کہا کہ عمران خان ہمیں کہتے تھے کہ بزنس کمیونٹی کو اگر کوئی مسائل ہیں تو تاجر اس میں آرمی چیف بلکہ ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی مدد لے سکتے ہیں ۔ایک کاروباری شخصیت نے یہ تک کہہ دیا کہ خود عمران خان ساری سیاسی مینجمنٹ فوج کے ذریعے کراتے تھے اور جب فوج نے کردار ادا نہیں کیا تو اتحادی انہیں چھوڑ گئے، اس میں بزنس کمیونٹی کیسے ذمہ دار ہوسکتی ہے؟۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.